Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی چھٹیوں کے دوران تعلیمی ادارے کھولنے پر مکمل پابندی عائد

محکمہ سکول ایجوکیشن نے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) ایجوکیشن کو واضح ہدایات دے دی ہیں۔

جاری کردہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ متعدد پرائیویٹ سکول کھول لئے گئے ہیں جبکہ موسمِ سرما کی تعطیلات کے دوران کسی بھی اسکول یا تعلیمی ادارے کو کھولنے کی اجازت نہیں ہے۔

احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، جس میں ادارے کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور بھاری جرمانے عائد کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں ۔

تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے یا طلبہ کو حاضری پر مجبور کرنے کی صورت میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے سی ای اوز اپنے اضلاع میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی اداروں کی تفصیلی رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں۔

موسمِ سرما کی چھٹیاں طلبہ اور اساتذہ کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہیں، اس لیے ان احکامات پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہے۔ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اداروں میں حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانا اور سرد موسم کے دوران طلبہ کو ممکنہ صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

محکمہ نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ سی ای او یا محکمہ اسکول ایجوکیشن کو اطلاع دیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button