Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے انعقاد کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ (ایف اے، ایف ایس سی، آئی سی ایس اور آئی کام) کے سالانہ امتحانات 2026 کے آغاز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

تعلیمی حکام کے مطابق صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 5 مئی 2026 سے شروع ہوں گے، جن میں تمام سرکاری و نجی اداروں کے طلبا و طالبات شرکت کریں گے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے۔

طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے امتحانی فارم بروقت جمع کرائیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد فارم جمع کرانے والے امیدواروں سے لیٹ فیس وصول کی جائے گی، جس کا اطلاق بورڈ کے قواعد کے مطابق ہوگا۔

تعلیمی بورڈز کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات طلبہ کے تعلیمی مستقبل میں ایک اہم مرحلہ تصور کیے جاتے ہیں، کیونکہ یہی نتائج اعلیٰ تعلیم میں داخلے کی بنیاد بنتے ہیں۔ اسی لیے امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کے لیے تمام تر انتظامات وقت سے پہلے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ بروقت داخلہ فارم جمع ہونے کی صورت میں امتحانی مراکز، نگران عملہ اور دیگر انتظامی امور کو حتمی شکل دینے میں آسانی ہوگی، جس سے امتحانات کا انعقاد پرامن اور منظم انداز میں ممکن ہو سکے گامزید بتایا گیا ہے کہ تمام بورڈز آئندہ چند ہفتوں میں امتحانات کی تفصیلی ڈیٹ شیٹس بھی جاری کریں گے، جس میں مضامین کی تاریخیں اور امتحانی اوقات واضح طور پر درج ہوں گے۔

طلباء اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلانات پر نظر رکھیں اور کسی بھی افواہ پر کان نہ دھریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button