زکریا یونیورسٹی میں مختلف شعبوں کے چیئرمین تبدیل

زکریا یونیورسٹی ملتان میں مختلف تدریسی و انتظامی شعبہ جات میں سربراہان کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وائس چانسلر نے بی زیڈ یو ایکٹ 1975 کی شق 16(4)(vi) کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی متعدد اساتذہ کو ڈائریکٹر اور چیئرمین کے اضافی فرائض سونپ دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹرمنزہ حیات کو انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کی ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد زبیر، ٹینیورڈ پروفیسر کو شعبہ فاریسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹر شعیب فرید، ٹینیورڈ پروفیسر کو شعبہ اینٹومولوجی کی چیئرمین شپ سونپی گئی ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر محمد کامران قریشی، ٹینیورڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر کو شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے پروفیسرڈاکٹر عذرا یاسمین کوڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگرانومی اور پروفیسر ڈاکٹر عذرا پروین کو چیئرپرسن شعبہ عربی تعینات کردیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ تمام تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی، اور آئندہ احکامات تک مؤثر رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کی نقول متعلقہ شعبہ جات، فیکلٹیز اور انتظامی دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔




















