آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا بڑا احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی،مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی ہدایات پر ریجنل چیئرمین میپکو ملتان چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں میپکو ہیڈکوارٹر کے باہر مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
عہدے داران اور ملازمین نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پرچم اٹھا رکھے تھے،احتجاج کی نظامت کے فرائض ریجنل ڈپٹی چیئرمین سجاد بلوچ نے سر انجام دیے۔
ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نے کہا کہ میپکو میں گزشتہ کئی سالوں سے بھرتی پر عائد پابندی کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ اس وجہ سے میپکو کے ملازمین کو دہرا کام کرنا پڑ رہا ہے اور آئے دن لائن سٹاف کے کام پر حادثات بڑھنے کی بنا پر فیٹل ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہمارے ملازمین شہید ہو رہے ہیں
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے کہا میپکو کمپنی کی کارکردگی بڑھانے اور ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے حادثات روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد اور آلات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کے بوجھ کم کریں ۔
ریجنل سیکرٹری رانا محمد انور نے کہا دوران ڈیوٹی وفات پا جانے والے ملازمین اور شہداء کے بچوں اور بیوگان کو مختص کوٹہ کے تحت ملازمتیں دی جائیں، ریجنل وائس چیئرمین چوھدری محمد خالد نے کہا میپکو میں کنٹریکٹ،ڈیلی ویجز و دیگر عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے،اس عمل سے ملازمین میں کام کرنے کا حوصلہ مزید بلند ہوگا۔
زونل چیئرمین سرکل ملتان رانا مظہر لطیف نے کہا آئی ایم ایف رانا مظہر لطیف آئی ایم ایف کے مطالبہ کو ماننے کے بجائے عوامی اور قومی مفاد میں منافع بخش ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیں۔
زونل سیکرٹری ملتان چوھدری الیاس جٹ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ پاور ہاؤسز سے مہنگی بجلی خریدنے کی وجہ سے ملک پاکستان میں بجلی بے حد مہنگی ہو گئی ہے،جس کی وجہ سے عام شہری کا جینا مشکل ہو گیا۔
ریجنل سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید عاطف زیدی نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہم محنت کش چاہتے ہیں کہ حکومت جمہوری قدروں کے مطابق وسیع تر عوامی و ملکی مفاد اور ادارہ بجلی کے تحفظ کے لیے ہمارے مرکزی یونین قائدین کے ساتھ بات چیت کی جائے۔
احتجاج میں راؤ عامر جمیل،رانا اسلم،الطاف مہار،ندیم رؤف،عمران بشیر،ارشاد سنگھیڑا،شہزاد علی،سرمد جمیل، رانا طیب،راشد یامین،مسعود علوی،چوہدری اظہر،شباب خان،قاضی آفتاب،اکرام آرائیں،عمران کاظمی، عثمان مجید،وقاص بخاری،انوار گجر،اورنگزیب گرا، رانا امجد,آصف سجاد،چوہدری زاہد،اکرم غوری،جام آصف،رانا زاہد،شیخ شہباز علی،نعیم شاہ،اظھر بھٹی،رانا سلیم تاج،اسلم جٹ،چوہدری آصف،ریاض بھٹی،فیاض راں،شوکت بلوچ،ارشد کھیڑا،سلیم شاہ,سعید سیال، راشد اعجاز،اسرار انصاری،احسن نانڈلہ،رانا خلیل،ظفر مولا،مختیار انصاری،رانا حسنین،چوہدری نعیم،خالد سہو،امجد ڈوگر،محمد اقبال،بدر الزماں،رانا بدر،شہباز رندھاوا،خرم خان،محمد عاصم،ریاض احمد،رانا مدثر، شکیل رحمانی،راجہ یاسر،سھیل اسلم،چوھدری عامر، عبداللہ باسط،سلمان وہاب،محمد جاوید،محمد سہیل، مقصود انصاری،محمد رمضان،اویس بخاری،اسد راں، وقار الیاس،یوسف مسیح،محمد اویس،محمد قمر کے علاوہ دیگر عہدے داران و ملازمین کثیر تعداد میں موجود تھے.


















