Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

8 ویں کے امتحانات کے لئے ایس اوپیز جاری

پنجاب میں چار سال کے وقفے کے بعد آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے لیے مربوط امتحانی نظام کے تحت نئے قواعد نافذ کر دئیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) نے پہلی بار امتحانی مراکز کے قیام کے لیے اسکول میپنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

پیکٹا حکام کے مطابق صوبے بھر میں امتحانی مراکز کے قیام کے لیے نئی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

آٹھویں جماعت کے امتحانی مراکز میں طلبہ کی کم از کم تعداد 50 جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی مرکز طلبہ کے اسکول سے 10 کلومیٹر کے دائرہ کار کے اندر قائم کیا جائے گا تاکہ طلبا کو سفری مشکلات کا سامنا نہ ہو، نئے قواعد کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے امتحانات کے لیے علیحدہ علیحدہ امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے، جبکہ اسکول بیسڈ امتحانی مرکز کے انتخاب کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیکٹا حکام کے مطابق اسکول میپنگ اور امتحانی ڈیٹا مکمل طور پر آن لائن ایپ کے ذریعے جمع اور مرتب کیا جائے گا، جس سے شفافیت اور نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد امتحانی نظام کو منصفانہ، شفاف اور مؤثر بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری امتحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button