Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

حکومتِ پنجاب کے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزدکو یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری سرچ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے، جس کی منظوری گورنر پنجاب / چانسلر نے یونیورسٹی ایکٹ 2014 کی متعلقہ شقوں کے تحت دی۔

پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے اور وہ چار سالہ مدت کے لیے وائس چانسلر کے عہدے پر فائز رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر توصیف عزیز ایک سینئر ماہرِ تعلیم ہیں اور اس سے قبل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں بطور ڈین/پروفیسر فیکلٹی آف مکینیکل انجینئرنگ خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ان کی تقرری سے ایم این ایس یو ای ٹی ملتان میں تعلیمی و انتظامی امور کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button