Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں 2 نئی ٹیمیں حیدر آباد اور سیالکوٹ شامل ہوگئیں، ایف کے ایس گروپ نے ٹیم 175 کروڑ روپے جبکہ اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی۔

پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

علی ترین کے دستبردار ہونے کے بعد بولی میں 9 پارٹیاں شریک تھیں۔

حیدرآباد پی ایس ایل میں شامل پہلے ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خریدی اور ٹیم کیلئے حیدر آباد کا انتخاب کرلیا۔

مالک حیدرآبادٹیم فواد سرور کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پلا بڑھا، ہم ٹیم خرید کر ہی جانا چاہتے تھے۔

سیالکوٹ پی ایس ایل میں شامل پی ایس ایل کی 8 ویں ٹیم کیلئے خوب مقابلہ ہوا، تاہم اوزی ڈیولپرز نے ٹیم 185 کروڑ روپے میں خرید لی اور ٹیم کیلئے سیالکوٹ شہر کا نام منتخب کیا۔

اس طرح پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی شمولیت سے اب مجموعی ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button