Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان میں پاکستان کے پہلے مینگو کرنل آئل پراسیسنگ یونٹ کا افتتاح

زکریا یونیورسٹی میں آم کی گھٹلیوں سے تیار کردہ پاکستان کے پہلے مینگو کرنل آئل پراسیسنگ یونٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر ، ڈاکٹر محمد ریاض ، رجسٹرار صہیب راشد خان،ڈاکٹر فاروق احمد، ڈین ڈاکٹر حکومت علی۔ ڈاکٹر مقصود احمد، ڈاکٹر شوکت ملک، خزانہ دار صفدر لنگاہ،ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر طارق اسماعیل سمیت دیگر فکلیٹی ممبران موجود تھے۔
افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر شعبہ فوڈ سائنس ڈاکٹر سعید اختر نے وائس چانسلر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی کے تعاون سے پہلا پراسسینگ یونٹ یونیورسٹی میں نصب کیا گیا ، جہاں آم کی گھٹلیوں کی مدد سے اساتذہ کرام اور طلبا و طالبات نے مینگو کرنل آئل تیار کیا ہے، جو کاسمیٹکس میں استعمال کے ساتھ ساتھ سردیوں میں خشک جلد کے لئے بھی انتہائی موثر ہے ۔
اس موقع پر ماہرین نے وائس چانسلر کو آئل کی تیاری کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ زکریا یونیورسٹی کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پہلا مینگو کرنل پراسسینگ یونٹ یونیورسٹی میں لگایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینگو آئل کی مارکیٹنگ کی جائے اور ملکی اور غیر ملکی سطح پر اسے متعارف کرا یا جائے تاکہ یونیورسٹی کے ریو نیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ کی کاوش کی جتنی تعریف کی جاے کم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پراڈکٹ کو فوری طور پر ہر سطح پر متعارف کرایا جائے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button