Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

70 کروڑ روپے کی لاگت سے 256 سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام شروع

پنجاب میں توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے 256 سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا گیا، اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں ہائیر سیکنڈری سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 5 ہزار 515 کلو واٹ صلاحیت کا سولر پاور سسٹم نصب کیا جائے گا، جس سے تعلیمی اداروں میں بجلی کے مسائل پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی

۔ یہ منصوبہ محکمہ انرجی پنجاب کی زیر نگرانی مکمل کیا جائے گا، اس کے علاوہ منصوبے کے تحت 50 الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشنز بھی نصب کیے جائیں گے، جو ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سولرائزیشن منصوبہ نہ صرف تعلیمی اداروں کو مستحکم توانائی فراہم کرے گا بلکہ پنجاب میں گرین انرجی کے استعمال کو بھی فروغ دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button