Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لیو پریپیرٹری ٹو ریٹائرمنٹ کے استحقاق سے متعلق واضح وضاحت جاری

حکومتِ پنجاب کے محکمۂ خزانہ نے ریٹائرمنٹ کے موقع پر لیو پریپیرٹری ٹو ریٹائرمنٹ کے استحقاق سے متعلق واضح وضاحت جاری کر دی ہے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نظرِثانی شدہ لیو رولز 1981 کے قاعدہ 17(1) کے مطابق وہ سرکاری ملازمین جو سپرانیویشن یا رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر ریٹائر ہوں اور جن کی کوالیفائنگ سروس 26 سال مکمل ہو، انہیں ریٹائرمنٹ سے قبل اییل پی آر کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

مراسلے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی صورت میں اگر ملازم کی کوالیفائنگ سروس 26 سال سے کم ہو تو ایل پی آرکے بدلے نقد رقم ( دینے کی اجازت نہیں ہے۔

محکمۂ خزانہ کے مطابق قاعدہ 18 کے تحت منظور شدہ ایل پی آر کی زیادہ سے زیادہ مدت 365 دن تک محدود ہے۔

محکمۂ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ قواعد کی روشنی میں رہنمائی فراہم کی جائے اور اسی پالیسی کے مطابق کیسز نمٹائے جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button