Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

یوریشیئن ماس ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 لاہور میں 10 سے 15 مئی تک منعقد ہوگی

بین الاقوامی ایونٹ میں ایشیا بھر سے نامور اور طاقتور کھلاڑی شرکت کریں گے جو روایتی کھیل ماس ریسلنگ میں اپنی مہارت، طاقت اور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے صدر اور یوریشین ماس ریسلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نواب فرقان خان نے کہا کہ لاہور میں ایشین چیمپئن شپ کا انعقاد پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ پاکستانی کھلاڑیوں کو ایشیائی سطح پر اپنی محنت، مہارت اور طاقت منوانے کا سنہری موقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام ابھرتے ہوئے کھلاڑی قومی ٹرائلز کی تیاری ابھی سے شروع کریں تاکہ وہ پاکستان کی نمائندگی فخر کے ساتھ کر سکیں۔ نواز فرقان خان نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان کی ماس ریسلنگ کی روایت اور صلاحیت کو ایشیا اور دنیا کے سامنے اجاگر کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن کے مطابق ٹیم پاکستان کے ٹرائلز مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں منتخب کھلاڑی ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

فیڈریشن کے مطابق کیٹیگریز کی تفصیل کچھ یوں ہے:سینئر کیٹیگری (18 سال سے زائد) میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے 3 ٹیمیں جبکہ یوتھ کیٹیگری (16 سے 17 سال، پیدائش 2009–2010) میں 2 ٹیمیں میدان میں اتاری جائیں گی۔

وزن کی تقسیم کے مطابق 18 سال سے زائد مردوں کے مقابلے 60، 65، 70، 75، 80، 85، 90، 105، 125 اور 125 پلس کلوگرام میں ہوں گے، جبکہ خواتین کے مقابلے 55، 60، 65، 70، 75، 85 اور 85 پلس کلوگرام میں منعقد کیے جائیں گے۔

16 سے 17 سال کے مرد کھلاڑیوں کے لیے وزن کیٹیگریز 45 سے 90 پلس کلوگرام تک جبکہ خواتین کے لیے 40 سے 70 پلس کلوگرام تک رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایبسولوٹ کیٹیگری میں مردوں کے لیے 90 کلوگرام اور اس سے زائد جبکہ خواتین کے لیے 75 کلوگرام اور اس سے زائد وزن کی کیٹیگری شامل ہوگی۔

فیڈریشن کے مطابق مین مقابلے 13 اور 14 مئی 2026 کو لاہور میں ہوں گے۔ پاکستان ماس ریسلنگ فیڈریشن نے تمام کھلاڑیوں، کوچز اور متعلقہ محکموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اہم اور باوقار ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کریں تاکہ ایشیائی اسٹیج پر پاکستان کی طاقت، مہارت اور کھیلوں کی صلاحیت کو فخر کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button