Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے خلاف سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے بارے انکوائری شروع

نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے جس کی ‏منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی گئی۔
شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ‏ہے۔شہبازشریف نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے سرکاری زمین ٹرانسفر کرائی جب کہ ‏سابق ایم این اے بلیغ الرحمان، سابق کمشنرعاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہبازشریف کی زیرصدارت کنٹونمٹ بورڈز الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں ن ‏لیگ کےصوبائی صدور نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی ۔
کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ،امیدواروں کی ‏نامزدگیوں پرمشاورت کی گئی، اور سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کافیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سےکیاجائےگا ‏کنٹونمنٹ بورڈالیکشن بھرپورجذبے،حکمت عملی سےلڑیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button