Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیا وائس چانسلر نئے کیمپس پہنچ گیا

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے لاڑ کیمپس کے نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کا رجسٹرار یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر سمیت یونیورسٹی اساتذہ کے ہمراہ یونیورسٹی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا دورہ، اس موقع پر انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سےکام میں سست روی دکھانے پر ٹھیکیدارکو نوٹس دینے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ یونیورسٹی کی تعمیرمیں کسی بھی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیاجائے گا یونیورسٹی کی تعمیرمیں سست روی درست بات نہیںاور نہ ہی اسے اب مزید برداشت کیاجائےگا، انجینئرنگ یونیورسٹی کی تعمیرمیں تاخیر سےجنوبی پنجاب کےطلباء کے مستقبل کوخطرہ میں نہیں پڑنے دینگے اس بارے وزیراعلی پنجاب اور گورنر پنجاب کو خط لکھاجائےگا۔

ٹھیکیدار کی سست روی یونیورسٹی کی تعمیرمیں بڑی رکاوٹ ہے، جس پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکےاسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے ملاقات کرکے بھی آگاہ کیاجائےگا ۔کہ کس طرح مختلف رکاوٹوں کے ذریعے کام کو سست روی کا شکار کیاجارہاہے۔

2012میں یونیورسٹی کاآغازہواتھااب تک PC1.1116 ملین میں کل منظور شدہ بجٹ رکھا گیا جس میں سے کیپٹل جزو 939لین مل چکا ہے اوراس میں سے882 ملین استعمال ہوچکا ہے۔83%کام مکمل ہے۔ اور باؤنڈری وال، ایڈمن بلاک، تعلیمی بلاک، کیفے ٹیریا،طلباء کیلئے ہوسٹل ،اساتذہ کی رہائش گاہوں اورجامعہ مسجدپر کام سست روی کاشکار ہے، جس کے باعث یونیورسٹی کی تعمیر میں تاخیر ہورہی ہےاندرونی اور بیرونی تعمیرپرمزید 176 ملین استعمال ہونا ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button