Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی ایس او پیز پر فوری اور مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں میں داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ اسکولوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سکیورٹی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے اطراف اور اندر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دی جائے۔

اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کو باقاعدہ سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کی مکمل ذمہ داری سونپ دی گئی ہےمحکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ سکیورٹی کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو الرٹ رہنے اور سکیورٹی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button