گیس بند رہے گی۔

میلسی، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردونواح کے علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیاگیا۔
سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان کے ترجمان کے مطابق، پل 14 جہانیاں کے مقام پر پنجاب ہائی وے کی وجہ سے متاثر ہونے والی 10″ قطر کی سپلائی لائن کی مرمت (Rectification) کا کام کیا جائے گا۔
اس ضروری تکنیکی سرگرمی کی وجہ سے درج ذیل علاقوں میں تمام گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، متاثرہ علاقے ٹبہ سلطان، پویتلا چوک، ٹھٹھہ صادق آباد، میلسی ،دنیا پور، کہروڑ پکا اور ان کے ملحقہ علاقے شامل ہیں،ان میں آج جمعرات صبح 10:00 بجے سے شام چھ بجے تک گیس بند رہے گی۔
تمام صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ گیس بندش کے دوران اپنے تمام گیس آلات (چولہے، گیزر وغیرہ) کے والو سختی سے بند رکھیں، تاکہ گیس فراہمی بحال ہونے کے بعد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔
کام کی تکمیل کے فوری بعد گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔



















