Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈویژنل ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل ہوگئے

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر نگرانی پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تعاون سے ڈویژنل سطح پر ریسلنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ایک روزہ ٹرائلز ملتان میں منعقد ہوئے۔

ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم نے ان ٹرائلز کی نگرانی کی جبکہ نامور پہلوان حامد خان کی سربراہی میں قائم جیوری کمیٹی جس میں زونیر بٹ، محمد تحسین شاکر حسین خضر اور رانا عادل شامل تھے نے آنے والے بچوں کو ٹرائلز لیے تفصیلات کے مطابق ڈویژنل سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ ہروگرام کے سلسلہ میں زمن خان اکھاڑہ کچہری روڈ ملتان میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر نگرانی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ملتان ڈویژن کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور داؤ پیچ دکھلائے جیوری اراکین نے ٹرائلز کے بعد انڈر 17کی کیٹیگری میں موسی خان علی کاظم محمد فیضان محمد قاسم اور محمد اشفاق جبکہ انڈر 19کی کیٹیگری میں محمد معین فواد خان علی حسن محمد عبداللٰلہ محمد عبدالرحمن محمد علی محمد سانول شعیب الرحمان محمد حماد اور عمر داد کو منتخب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button