Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

محکمہ سکولز کا جشن سٹیم منانے کا فیصلہ، طلباء سے پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی اسٹیَم مقابلہ / جشنِ اسٹیَم 2025-26 کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ کی جانب سے تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران (ایجوکیشن اتھارٹیز) کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیم پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے میں ضلع سطح پر اسٹیَم مقابلے کامیابی سے منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں طلباء نے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھمیٹکس کے مختلف منصوبے اور ماڈلز پیش کیے۔

ہر ضلع میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز سے نوازا گیا اب فروری 2026 میں لاہور میں صوبائی سطح کا اسٹیَم مقابلہ / جشنِ اسٹیَم 2025-26 منعقد کیا جائے گا، جس کا انعقاد محکمہ اسکول ایجوکیشن اور پاکستان الائنس فار میتھمیٹکس اینڈ سائنس کے باہمی تعاون سے کرے گا۔

ضلعی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو مقررہ 15 اسٹیَم کیٹیگریز میں سے کسی ایک کے تحت اپنے ماڈلز اور منصوبے جمع کروانے ہوں گے، کامیاب طلباء کو باضابطہ طور پر لاہور مدعو کیا جائے گا جہاں وہ اپنے اسٹیَم منصوبے پیش کریں گے اور صوبائی مقابلے میں شرکت کریں گے۔

تمام سی ای او کوہدایت کی جاتی ہے کہ ل صوبائی اسٹیَم مقابلے کے لیے منتخب طلبہ کے اسٹیَم ماڈلز/منصوبوں کی ویڈیوز مقررہ ٹائم لائن کے اندر جمع کروائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button