Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں اب تعطیلات نہیں ہوں گی

محکمہ سکولز نے اعلان کیا ہے کہ اب سکولوں میں تعطیلات نہیں ہوں گی ا ور 19جنوری سے سکول باقاعدہ کھل جائیں گے۔
وزارت تعلیم کا بھی کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں شدید سردی کے پیش نظر سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا تھا، اب 19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے، موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔
موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30 چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30 میں سے 27 چھٹیاں گزار چکے ہیں۔




















