Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام بیج قانون سازی کے موضوع پر سیشن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام بیج قانون سازی کے موضوع پر معلوماتی اور مؤثر سیشن منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سی ای او ہائی سیل سیڈ انڈسٹری، ڈاکٹر اسلم یوسف نے جامع پریزنٹیشن پیش کی۔انہوں نے ورائٹی ڈویلپمنٹ، بیج کی رجسٹریشن و ریگولیٹری امور، اوپن پولینیٹڈ، ہائبرڈ اور GMO فصلوں، جینیٹک پیوریٹی، نیز بیسک اور پری بیسک سیڈ کی تیاری جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد ہوا، جس میں طلبہ اور طالبات نے نہایت اہم اور عملی سوالات کیے۔یہ سیشن وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی کے اس ویژن کی عملی مثال تھا جس کا مقصد طلبہ کو انڈسٹری ماہرین سے جوڑنا ہے، اور اس اقدام کو انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ بریڈنگ اینڈ بایوٹیکنالوجی نے بھرپور انداز میں آگے بڑھایا۔

اختتامی کلمات ڈاکٹر آصف خان، ایسوسی ایٹ پروفیسر نے پیش کیے جبکہ ڈاکٹر فرقان احمد نے بطور موڈریٹر اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ اس سیشن میں فیکلٹی کے ساتھ تمام انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ نے بھرپور شرکت کی، اور اس علمی سلسلے کو آئندہ بھی جاری رکھنے کا عزم کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button