Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

انٹر بورڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ ملتان میں شروع ہوگئی

آل پاکستان انٹر ہینڈ بال چیمپین شپ کی اوپننگ تعلیمی بورڈ ملتان کے سپورٹس گرونڈ میں ہوئی۔
مہمان خصوصی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی تھے۔

اس موقع پر خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان انٹر ہینڈ بال چیمپئن شپ کا انعقاد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی ایک مثبت اور خوش آئند کوشش ہے۔
کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت جیسی اعلیٰ اقدار کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ و نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر ملک و قوم کا روشن مستقبل بن سکیں۔

ہینڈ بال جیسے تیز رفتار اور نظم و ضبط کے کھیل نوجوانوں میں جسمانی صحت، ٹیم ورک، برداشت اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہیں۔ اس چیمپین شپ کا انعقاد نہ صرف کھیلوں کے فروغ کی علامت ہے بلکہ یہ ہمارے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ایک مضبوط ذریعہ بھی ہے، تعلیمی بورڈ ملتان کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

سپورٹس انچارج ملک نثار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں ملک بھر سے آنے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور اس امید کا اظہار کرتا ہوں کہ یہ مقابلے کھیل کے اعلیٰ معیار، اسپورٹس مین اسپرٹ اور باہمی احترام کی بہترین مثال ثابت ہوں گے۔ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، مگر اصل کامیابی نظم، محنت اور اخلاقی اقدار کی پاسداری میں ہے۔

یاد رہے کہ اس ہینڈ بال چیمپین شپ میں ملک بھر سے 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button