پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شبّر عتیق ایک بار پھر وائس چانسلر تعینات
وفاقی حکومت نے پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شبّر عتیق کو نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اور این ایف سی انسٹی ٹیوٹ کےایکٹ 2012 کے سیکشن 12(1) کے تحت پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شبّر عتیق کی بطور وائس چانسلر تقرری کی منظوری دی،
یہ تقرری چار سالہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر شبّر عتیق اپنی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے۔
تعلیمی حلقوں نے پروفیسر ڈاکٹر انجینئر شبّر عتیق کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں این ایف سی ملتان میں تعلیمی معیار، تحقیق، اور انتظامی امور میں مزید بہتری آئے گی اور ادارہ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرے گا۔




















