Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نان فارمل تعلیمی اداروں کے نئے اوقاتِ کار مقرر

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں قائم نان فارمل تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے تمام نان فارمل اسکولز پیر سے ہفتہ تک صبح 8 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔

ان اوقات کا اطلاق صوبے کے تمام نان فارمل تعلیمی مراکز پر یکساں طور پر ہوگا، تاوقتیکہ کوئی نیا حکم نامہ جاری نہ کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر مخصوص حالات یا ہدفی آبادی کی ضروریات کے پیشِ نظر اسکولوں کے اوقاتِ کار میں معمولی رد و بدل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کی منظوری متعلقہ مجاز اتھارٹی سے لینا لازم ہوگی۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع نان فارمل اسکولوں کے اوقاتِ کار کی تفصیلات فوری طور پر نان فارمل ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پورٹل پر اپ ڈیٹ کریں، تاکہ ڈیٹا ریکارڈ درست اور بروقت دستیاب رہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر لفظاً اور روح کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (لٹریسی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ایجوکیشن اتھارٹیز) کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button