Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر کا نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) اور فیکلٹی ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر داؤد خان نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ یونیورسٹی قلیل مدت میں ایک مثالی ادارے کے طور پر ابھری ہے۔

انہوں نے وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات کے دورے کی باضابطہ دعوت دی اور خواہش کا اظہار کیا کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی طرز پر اپنی یونیورسٹی کی ترقی و تنظیم نو کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے۔

اس موقع پر دونوں جامعات کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون، فیکلٹی ایکسچینج، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور ادارہ جاتی ترقی کے حوالے سے مستقبل میں قریبی روابط پر تعلیمی اشتراک کی بنیاد ثابت ہوگی۔

پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان طلباء و طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں،کاشتکاروں کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button