کامیاب پاکستان منصوبے کا افتتاح 9 اگست کو ہوگا
حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے، وزیراعظم منصوبے کا آغاز کریں گے ، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم9 اگست کو “کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے ، وزیر خزانہ شوکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح منصوبوں میں تیزی لانےکااصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔ ہاوسنگ منصوبے،اسکل ڈویلپمنٹ اورآسان قرضےپروگرام کاحصہ ہوں گے،شوکت ترہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص،5لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔




















