زکریا یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد
وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمان کانجو نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کے ساتھ وزارت میں مزے نہیں رہے بلکہ سخت نوکری کرنی پڑتی ہے۔ہمارے پاس دو ہی چوائسز ہیں کہ باتیں کریں یا کام اور ہم نے کام کو توجہ دی ہے لیپ ٹاپ میرٹ پر تقسیم کر کے ہم نوجوانوں کو نوکریاں دینے والا بنانا چاہتے ہیں۔
ملتان میں زکر یونیورسٹی کی لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ دو ادارے بہاولدین زکریا اور اسلامیہ یونیورسٹی جنہوں نے ہمارے علاقے کو پہچان دی .اس سکیم میں کسی سفارش کو نہیں مانا گیا یہ لیپ ٹاپ پروگرام انتہائی شفاف ہے جو طلبا چوتھے فیز میں لیپ ٹاپ سکیم سے مستفید ہونگے وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
اے آئی کا دور ہے یہ وقت کی ضرورت ہے ہمارے پاس 2 چوائسس تھی باتیں بناتے رہیں یا کام کریں ہمارے وزیراعظم کا منشور ہے کہ آپ کو نوکریاں دینے والا بنایا جائے پنجاب آج جتنا خواتین اور بچوں کے لیئے محفوظ ہے پہلے نہیں تھا ٹرانسپورٹ ہو امن عامہ ہو سب سیکٹرز میں بہتری آئی ہے ۔
آج وزیراعظم کے ساتھ وزارت کوئی مزے کی چیز نہیں سخت نوکری ہے، اپنی ہمت کو جاری رکھیں اور حکومت کی طرف سے دیئے جانے لیپ ٹاپ کا درست استعمال کریں، پاکستان کے ہر شعبے میں محنت کریں۔


















