"کھیلتا پنجاب” پنک گیمز ملتان ڈویژن کے ٹرائلز مکمل ہوگئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دیگر ڈویژن کی طرح ملتان ڈویژن میں بھی "کھیلتا پنجاب” پنک گیمز کے سلسلہ میں سولہ گیموں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔
عطاء الرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کے مطابق پنجاب میں خواتین کے لیےصحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلہ میں کھیلتاپنجاب پنک گیمزکے سلسلہ میں ملتان ڈویژن میں سولہ گیموں میں 352 انڈر 21 خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ان ٹرائلز کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کیا تھا جبکہ ان ٹرائلز میں مختلف سماجی سیاسی تعلیمی شخصیات جن میں وائس چانسلر سابق سپورٹس افسران مختلف اداروں کے سربراہان نے خصوصی شرکت کی۔
ٹرائلزکے دوران تمام گیموں میں ٹیموں کی سلیکشن کے لیے بہترین جیوری ممبران کا انتخاب کیا گیا جبکہ سپورٹس افسران نے بطور فوکل پرسن اپنی خدمات سرانجام دیں۔
ٹرائلز کے دوران بچیوں کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا جبکہ ٹرائلز کے لیے تمام دستیاب سہولیات فراہم کی گئیں۔
ان ٹرائلزمیں شامل بچیوں میں سے133 خواتین کھلاڑی لاہور میں گیارہ فروری سے شروع ہونے والی پنک گیمز کے مقابلہ جات کے لیے منتخب ہوئِیں جو ملتان ڈویژن کی طرف سے ان مقابلہ جات میں حصہ لیں گی۔



















