Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول انفارمیشن سسٹم میں درج طلباء ہی آٹھویں کا امتحان دے سکیں گے

پیکٹا کی جانب سے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان کے حوالے سے ایک اہم اطلاع جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق رواں سال امتحان میں رجسٹریشن فارم کے ذریعے داخلے کے بجائے اسکول انفارمیشن سسٹم میں اندراج شدہ تمام طلبہ کو ہی فائنل امتحان میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس ممکنہ فیصلے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سس ڈیٹا کو مکمل، درست اور اپڈیٹ رکھیں۔جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ جماعت ہشتم کے تمام طلبہ کے اندراج کو بروقت چیک اور کنفرم کرے تاکہ کسی بھی طالب علم کا نام امتحانی فہرست سے خارج نہ ہو۔
مزید یہ کہ کسی بھی ممکنہ تکنیکی یا اندراجی مسئلے سے بچنے کے لیے ڈیٹا کی تصدیق کا عمل فوری مکمل کیا جائے۔

پیکٹا کے مطابق یہ اقدام امتحانی نظام کو مزید شفاف، منظم اور آسان بنانے کے لیے متوقع ہے، جس سے نہ صرف انتظامی مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ طلبہ اور والدین کو بھی سہولت حاصل ہوگی۔

اس سلسلے میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ بروقت تیاری اور احتیاطی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ امتحانی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button