خرم عظیم کی عظیم خدمات، شیلڈ پیش کی گئی

جامعہ زکریا ایمپلائز ایسوسی ایشن کی طرف سے جامعہ کی فلاح و بہبود اور ملازمین کے حقوق کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر سینئر ایگزیکٹو ممبر خرم عظیم کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔
صدر غلام حر غوری اور سیکرٹری جنرل ندیم بوسن نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ خرم عظیم کو اُن کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ملازمین اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صدر غلام حر غوری اور سیکرٹری جنرل ندیم بوسن نے کہا کہ خرم عظیم نے ملازمین کے مسائل کے حل، تنظیمی امور کی بہتری اور ایسوسی ایشن کو مضبوط بنانے میں مثالی کردار ادا کیا ہے، جس کی بدولت وہ اس اعزاز کے مستحق ٹھہرے۔
خرم عظیم نے اعزاز ملنے پر ایسوسی ایشن کی قیادت اور اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔



















