Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکول ٹیچر انٹرنز کے تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان

حکومت نے دوہفتوں میں سکول ٹیچر انٹرنز کے تمام واجبات ادا کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیل کے مطابق صوبہ بھرمیں عارضی طور پر رکھے گئے ساڑھے 12 ہزار اساتذہ تنخواہوں سےمحروم ہیں، سکولوں میں رکھے گئے عارضی اساتذہ کو 2 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیںں۔
محکمہ سکول ایجوکیشن تنخواہیں دینے کا طریقہ کا فائنل نہیں کرسکا،تنخواہیں کسی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے دی جائیں گی، سکول سربراہان دیں گے ، طریقہ کار تاحال طے نہ ہوسکا، صوبے بھرمیں ساڑھے 12 ہزار اساتذہ کےکنٹریکٹ میں دوسری بارتوسیع دی گئی ۔



















