Breaking NewsEducationتازہ ترین
سیکرٹری بورڈ ڈیرہ کو بڑی ذمے داری مل گئی

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان عبد الرحمان کو ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر تعینات کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ ڈویژنل پبلک اسکول اینڈ کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے سیکریٹری عبد الرحمٰن رشید کو بورڈ کا باضابطہ رکن نامزد کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پرنسپل ڈاکٹر نیلم نثار نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تعلیمی حلقوں نے اس اقدام کو تعلیمی پالیسیوں میں ہم آہنگی اور بااختیار فیصلہ سازی کی راہ ہموار کرنے کی کاوش قرار دیا ہے ۔




















