Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں دعائیہ محفل کا انعقاد

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) کی والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے ایک پروقار دعائیہ محفل منعقد کی گئی، جس کی صدارت وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

دعائیہ محفل میں اساتذہ، افسران، ملازمین اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ربِ کریم کے حضور خصوصی دعا کی، شرکاء نے قران خوانی کے بعد نہایت عقیدت، اخلاص اور یک جہتی کے ساتھ مرحومہ کی صحت یابی، عافیت اور طویل عمر کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ بیماری اور آزمائش انسان کی زندگی کا حصہ ہیں، مگر اجتماعی دعا، ہمدردی اور حوصلہ افزائی مریض اور اس کے اہلِ خانہ کے لیے باعثِ تقویت بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صرف ایک تعلیمی ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتی ہے، جہاں خوشی اور غم میں سب ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ شافیِ مطلق ہے، وہی بیماری دیتا ہے اور وہی شفا عطا فرماتا ہے، اس لیے ہمیں ہر حال میں صبر، امید اور دعا کا دامن تھامے رکھنا چاہیے۔

انہوں نے پی آر او انعم زہرا اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے والدہ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آخر میں دعا کرائی گئی جس میں اللہ تعالیٰ سے پی آر او کی والدہ کو مکمل صحت، عافیت اور جلد شفا عطاء فرمانے کی التجا کی گئی۔

شرکاء نے اس موقع پر پی آر او سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button