Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں میٹروں کا بحران ختم نہ ہو سکا

پاور ڈویژن کے 15روز کے اندر کنکشن فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

میپکو میں میٹروں کا بحران ختم نہ ہو سکا‘پاور ڈویژن کے 15روز کے اندر کنکشن فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

5ماہ قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے درخواست گزار کے کنکشن تاحال نہیں لگ سکے ‘ ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں اربوں روپے جمع کرنے کے باوجود کنکشن اجرا میں مسلسل تاخیر سوالیہ نشان بن گئی ۔

اس وقت نئےکنکشنوں کی مد میں میپکو ریجن میں سنگل فیز‘ تھری فیز‘ گھریلو‘ کمرشل اوردیگر کیٹگریز کے کنکشن زیر التوا ہیں۔چند روز قبل میپکو اتھارٹی نے حکم جاری کیا تھا کہ جس سائل نے ایک ماہ قبل ڈیمانڈ نوٹس جمع کرایا ہے تواسکابھی کنکشن لگا دیاجائے۔

لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا اور اس وقتصورتحال یہ ہے کہ نومبر‘دسمبر2020اور جنوری‘ فروری‘ مارچ اوراپریل2021میں ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے والے درخواست گزار کنکشن سے محرومہیں جس کی وجہ میٹر وں کی قلت بتائی جاتی ہے حالانکہ اربوں روپے ڈیمانڈنوٹسز کی مد میں میپکو کے پاس جمع ہیں۔

میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تک ایسی بدترین صورتحال اس سے پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئی۔نئے کنکشنوں کیفراہمی میں مسلسل تاخیر سے درخواست گزار میپکو سب ڈویژنل دفاتر میں جا کراحتجاج کررہے ہیں۔

سائلین نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر اکرام الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں اور 15روز کے اندر نئےکنکشن کی فراہمی کے پاور ڈویژن کے احکامات پر عملدرآمد کرائیں اور نئےکنکنشوں کے اجرا میں 5ماہ تاخیر کے ذِمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button