Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ملتان : انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس میں تقریب کا انعقاد

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر احمد تسمان پاشا نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس نے دور جدید کی ضروریات کے مطابق اپنے کورسز کو اپ گریڈ کیا ہے جس کے باعث ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو بینکنگ اینڈ انڈسٹریز میں سب سے زیادہ جابز آ فر ہو رہی ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے فارغ التحصیل سینکڑوں طلبہ اس وقت بینکنگ سیکٹر اور انڈسٹریز میں اعلی عہدوں پر فائض ہیں جو ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک اعزاز ہے اور یہ لوگ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے برانڈ ایمبیسڈرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دو پروگرامز بی ایس ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور بی ایس ڈیجیٹل فنانشل سروسز ایسے پروگرام ہیں جو بینکنگ سیکٹر اور انڈسٹریز کی آنے والی ضروریات کے مطابق ہیں انڈسٹری میں 4.0 انڈسٹری کے بعد 5.0 چل رہی ہے اور آنے والے دور میں 6.0 ہو جائے گی ہمیں اپنے سٹوڈنٹس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا تاکہ وہ آنے والے حالات کا مقابلہ کر سکیں، موجودہ دور آئی ٹی کی ترقی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے، طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ فیوچر پلاننگ کرتے وقت دور جدید کی ضروریات کے مطابق اپنی تعلیم اور ہنر پر فوکس کریں تاکہ وہ کامیاب زندگی گزار سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وائس چانسلر ذکریا یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس دور جدید کے مطابق بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے تاکہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق گریجویٹس تیار کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر دلی خوشی ہوئی ہے انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے فارغ التحصیل سینکڑوں طلباء و طالبات بینکنگ اور انڈسٹریز میں اعلی عہدوں پر کام کر رہے ہیں جو نہ صرف انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ زکریا یونیورسٹی کے لیے بھی ایسے لوگ کسی اعزاز سے کم نہیں ہیں۔

سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں ہر سمسٹر میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبران کو تعریفی شیلڈز دی گئی۔

تقریب میں معروف صنعت کار خواجہ محمد ریاض چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اظہر بلوچ، بلیو کیس کیڈ کے اونر سلمان الطاف، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بینکنگ ڈاکٹر ریحانہ کوثر، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی، سابق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر محمد حارث ملک، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر امداد اللہ گجر، میڈم مریم عارف، پروفیسر ڈاکٹر محمد صادق شاہد، پروفیسر ڈاکٹر محمد حسن بچہ کے علاوہ صنعتکاروں بینکرز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button