Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

تیسری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتان ریجن لیول ٹو کا دوسرا روز

تیسرے چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ملتان ریجن لیول ٹو کے دوسرے روز ضلع وہاڑی کی چیمپئن ہاکی کلب آف وہاڑی نے المجیدیہ کلب کوہی والا خانیوال کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔

متی تل آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں وہاڑی کی طرف سے عبداللہ نے دو اور حسن علی نے ایک گول کیا۔ کوہی والا خانیوال کی طرف سے اکلوتا گول حماد نے کیا۔

میچ میں امپائرنگ کے فرائض کامران شریف چوہدری اور غفران نے انجام دیئے۔ میچ کے مہمانان خصوصی رانا اقرار اور عبدالسعید تھے۔

دریں اثناء المجیدیہ ہاکی کلب کوہی والا اپنے دونوں لیگ میچز میں شکست کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے ۔ ایونٹ میں اپنا ایک ایک لیگ میچ جیتنے والی ملتان ڈسٹرکٹ کی چیمپئن ینگ ہیروز ملتان اور وہاڑی ڈسٹرکٹ کی فاتح ہاکی کلب آف وہاڑی کے درمیان آج چیمپئن شپ کے آخری روز کھیلا جانیوالا آخری لیگ میچ بالواسطہ طور پر فائنل کی صورت اختیار کر گیا ہے، کامیابی پانے والی ٹیم ایونٹ کے تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔

کمشنر ملتان عامر کریم خان آج اختتامی روز کے مہمان خصوصی ہوں گے اور انعامات تقسیم کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button