تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام بورڈ ایمپلائیز کا سپورٹس گالا شروع ہوگیا

افتتاحی روز فٹبال اور والی بال کی ٹیموں نے کے درمیان مقابلہ تھا جس میں سیکرٹری سائیڈ اور کنٹرولر سائیڈ کی ٹیموں نے شرکت کی۔
افتتاحی میچ میں مہمان خصوصی کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی اور صدر ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد تھے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے کہا کہ کھیل جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔ ایسے صحت مند پروگرام اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے اور ملازمین میں باہمی محبت و اخوت کو مضبوط کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔
صدر ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک نثار احمد نے کہا کہ سپورٹس گالا کا انعقاد ملازمین کی فلاح و بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی عملی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھیل نہ صرف تفریح بلکہ کردار سازی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔
انہوں نے انتظامیہ، منتظمین اور تمام شریک ٹیموں کو اس شاندار انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر محمد الیاس نوناری ، مجید خان منیس ملک رمضان احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔




















