Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ریزیومے اور لنکڈ اِن ورکشاپ مکمل ہوگئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر کے زیرِ اہتمام سی وی، ریزیومے اور لنکڈ اِن ورکشاپ مکمل ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق متی تل کیمپس کے سمارٹ کلاس روم ہونے والی ورکشاپ کا مقصد طالبات میں سکل بلڈنگ، ورک ریڈینس، انٹرپرینیورشپ اور معاشی خودمختاری کے رجحانات کو فروغ دینا تھا۔

ورکشاپ کے ریسورس پرسن معروف ٹرینر شاہ فہد تھے، انہوں نے جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق پروفیشنل سی وی اور ریزیومے کی تیاری پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی کہ کس طرح مؤثر انداز میں مہارتوں، تجربات اور تعلیمی پس منظر کو پیش کر کے بہتر تعلیمی اور پیشہ ورانہ مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر لنکڈ اِن کو ایک مؤثر پروفیشنل نیٹ ورکنگ اور پرسنل برانڈنگ پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کے عملی طریقے بھی بتائے گئے

اس موقع پر فری لانسنگ پلیٹ فارمز اپ ورک اور فائیور پر لیکچر دیتے ہوئے عالمی فری لانس مارکیٹ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، اور پروفائل سازی سکل پوزیشننگ، پروپوزل رائٹنگ اور ڈیجیٹل ورک اسپیس میں پیشہ ورانہ رویّے سے متعلق آگاہی فراہم کی

ورکشاپ کا اہتمام ڈاکٹر شازیہ جبین، ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر اور مس مناہل بخاری، ڈپٹی ڈائریکٹر نے کیا ورکشاپ میں طالبات کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ جدید کیریئر ، ڈیجیٹل روزگار کے مواقع اور معاشی با اختیاری کے حوالے سے نہایت مفید ثابت ہوگی۔

طالبات کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ویمن ڈویلپمنٹ سینٹر آئندہ بھی یونیورسٹی طالبات کو بااعتماد، ہنر مند اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ایسے مؤثر پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button