چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب (CAP) کی ایگزیکٹو کونسل کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان

چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب (CAP) نے ایگزیکٹو کونسل 2026 تا 2030 کے انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن ملاحظہ فرمائیں ۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انتخابات 15 فروری 2026 بروز اتوار دن ایک بجے منعقد ہوں گے، جبکہ مقام گرینڈ انمول، مین بلیوارڈ، نیو گارڈن ٹاؤن، لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق انتخابات کا انعقاد CAP کے آئین، اسپورٹس بورڈ پنجاب کے قواعد و ضوابط اور نیشنل اسپورٹس پالیسی کے تحت کیا جائے گا۔
انتخابات کی نگرانی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نامزد الیکشن کمشنر و مبصر مصطفیٰ شاہ کریں گے، جبکہ الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان میں ایڈووکیٹ ملک شاہد اقبال (اسسٹنٹ اٹارنی جنرل برائے پاکستان) اور ڈاکٹر صفدر بلوچ (پی ایچ ڈی اسپورٹس سائنسز) شامل ہیں۔
یہ انتخابات چیس ایسوسی ایشن پنجاب کے آئین کے آرٹیکل 26، ایگزیکٹو کونسل کی 12 جنوری 2026 کی قرارداد اور اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔
چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کے سیکرٹری جنرل راجہ گوہر اقبال کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔




















