پی بی سی سی نے امتحانات کی ٹائم لائن جاری کردی

چیئرمین پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے پنجاب بھر میں ہائیر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ جماعت 11 اور 12 کے سال 2026 کے امتحانات کے لیے مجوزہ ٹائم لائن جاری کر دی ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز 20 مئی 2026 سے ہونے کی توقع ہے، شیڈول کے تحت پہلے سالانہ امتحانات کے لیے داخلوں کا عمل سنگل فیس کے ساتھ 19 جنوری سے 11 فروری 2026 تک جاری رہے گا، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 12 فروری سے 24 فروری اور ٹرپل فیس کے ساتھ 25 فروری سے 9 مارچ 2026 تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نتائج مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے، جن میں جماعت 12 کا نتیجہ 23 ستمبر 2026 اور جماعت 11 کا نتیجہ 12 اکتوبر 2026 کو متوقع ہے۔
اسی طرح HSSC کے دوسرے سالانہ امتحانات کے آغاز کی مجوزہ تاریخ 3 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جن کے لیے داخلے 24 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک ہوں گے، جبکہ دوسرے سالانہ امتحانات کا نتیجہ 12 جنوری 2027 کو جاری کیے جانے کی توقع ہے۔
پنجاب بورڈز کمیٹی کے مطابق یہ شیڈول مجوزہ ہے، جس کی حتمی منظوری متعلقہ فورمز سے منظوری کے بعد دی جائے گی۔




















