Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں یوم کشمیر منایا گیا

پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پُرامن اور بھرپور ریلی نکالی گئی، جس میں ڈویژنل افسران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سجاد احمد واہگو، ڈویژنل مکینیکل انجینئر سیف اللہ جمالی، ڈویژنل سگنل اینڈ ٹیلی کام انجینئر اسامہ، ڈویژنل انجینئر ون ریحان صابر، ڈویژنل انجینئر تھری حاجی محمد، ڈویژنل میڈیکل آفیسر سمیت دیگر افسران و اسٹاف شریک تھے۔

ریلی کا آغاز ڈی ایس آفس سے ہوا اور ریلوے اسٹیشن چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

اس موقع پر شرکاء نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ریلوے کے افسران و ملازمین کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button