Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں کشمیر ڈے منایا گیا

ویمن یونیورسٹی میں یومِ یکجہتی کشمیر ملی جذبے کے ساتھ جوش وخروش سے منایا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی ملتان نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز ، شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز، شعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، شعبہ اردو اور شعبہ ماس کمیونیکیشن کے باہمی اشتراک سے ہوا۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پرچہ نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خود ارادیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کی علامت ہے، کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر میں بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں اور تعلیمی اداروں پر لازم ہے کہ وہ انسانی حقوق، اتحاد اور پر امن جدوجہد کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔

رجسٹرار ڈاکٹر دیبا شہوار نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر منانا دراصل قوم کے اجتماعی ضمیر اور کشمیری عوام کے ساتھ مضبوط وابستگی کا مظہر ہے تعلیمی اداروں کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنا چاہیے تاکہ ایک باشعور اور ذمہ دار معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد طلبہ کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے آگاہ کرنا اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانا ہے۔

شعبہ پولیٹیکل سائنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسما اکبر اور ،مہمان مقرر کے طور پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز سے ڈاکٹر قسور نے مسئلہ کشمیر کا تاریخی پس منظر بیان کیا اور تقسیمِ ہند کے بعد کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر تفصیلی گفتگو کی۔

شعبہ اردو کی ڈاکٹر شاہدہ رسول شعبہ انگریزی کی ڈاکٹر منزہ ربانی، شعبہ تاریخ و پاکستان اسٹڈیز کی ڈاکٹر عطیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں عالمی فورمز پر پیش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے اتحاد، آگاہی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طالبات نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر طلباء نے تقاریر اور پریزنٹیشنز کے ذریعے مسئلہ کشمیر، انسانی المیے اور عالمی برادری کی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button