Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ایک اہم اجلاس

پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کا ایک اہم اجلاس حاجی اقبال ندیم پھل کی زیر صدارت راؤ ذوالفقار احمد، ضلعی صدر پنجاب ایس ای ایس ضلع ملتان، کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں تنظیمی امور، آئندہ لائحہ عمل اور اساتذہ کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی میڈم رخسانہ انور (وائس چیئرمین اگیگا پنجاب)، رانا عباد علی (صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع خانیوال)، محمد بلال ملانہانس (صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع ملتان، کاشف شہزاد چوہدری گروپ) اور محمد صادق (صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع ملتان، خانزادہ گروپ) نے شرکت کی، جبکہ ضلع ملتان کے تمام ضلعی عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس کے دوران حاجی اقبال ندیم پھل، جو اپنی مدتِ ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہو چکے ہیں اور صوبائی صدر کے عہدے پر فائز تھے، نے آئین کے مطابق شرکاء کی رائے لینے کے بعد راؤ طارق مصطفی کو پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن پنجاب کا نیا صوبائی صدر نامزد کیا۔

اس موقع پر آئینی تقاضوں کے تحت حاجی اقبال ندیم پھل کو پنجاب ایس ای ایس کا صوبائی سرپرستِ اعلیٰ منتخب کیا گیا۔

دیگر عہدیداران میں جلیل احمد ڈاہا کو مرکزی میڈیا ایڈوائزر اور مہر یوسف سیال کو مرکزی صوبائی چیئرمین پنجاب ایس ای ایس منتخب کیا گیا۔

اجلاس میں 10 فروری کو لاہور میں ہونے والے دھرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب ایس ای ایس ضلع ملتان دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔

تنظیم کی جانب سے پنجاب بھر کے تمام مرد و خواتین ملازمین سے اپیل کی گئی کہ وہ 10 فروری کو صبح 11 بجے لاہور پہنچیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 10 فروری کو پنجاب ایس ای ایس ضلع ملتان اور ضلع خانیوال کا مشترکہ قافلہ مرکزی صدر راؤ طارق مصطفی، صوبائی سرپرستِ اعلیٰ حاجی اقبال ندیم پھل، ضلعی صدر راؤ ذوالفقار احمد اور جنرل سیکرٹری پنجاب ایس ای ایس حاجی ظفر اقبال بھٹہ کی قیادت میں صبح 7 بجے چونگی نمبر 6 ملتان سے لاہور کے لیے روانہ ہوگا۔

شرکاء نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ 10 فروری سے قبل ملازمین کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں، بصورت دیگر ملازمین اپنے حقوق کے حصول کے لیے پُرامن مگر بھرپور احتجاج کریں گے۔

اجلاس میں خصوصی طور پر یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ جن اساتذہ کرام نے PSER کی ڈیوٹی سرانجام دی ہے، انہیں مقررہ معاوضہ مکمل طور پر اور فوری ادا کیا جائے اور کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے۔

اجلاس میں حاجی ظفر اقبال بھٹہ، راؤ ساجد مصطفی، شہزاد ظفر خان، غلام عباس، چوہدری فاروق احمد، محمد احمد، افنان اشفاق، راؤ جاوید، شہزاد فہیم، عذرا ایوب، آمنہ گل سمیت دیگر قائدین اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر اساتذہ کے اتحاد اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button