ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن کی نئی ہدایات جاری

محکمہ سکولز کے ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن کی جانب سے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈی ای او (ای ای) کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کی گئی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ نظر ثانی شدہ اختیاراتی تفویض کے مطابق ایچ آر ایم آئی ایس پورٹل پر ایل پی آر درخواستوں سے متعلق اپ گریڈیشن کر دی گئی ہے، پورٹل پر موجود تمام زیر التوا ایل پی آر کیسز میں متعلقہ افسران کے لاگ اِن پر ریفر بیک کا آپشن دستیاب ہے، جس کے تحت ان کیسز کو دوبارہ جمع کرانے کے لیے واپس بھیجا جا سکتا ہے۔
ہدایت کی گئی ہے کہ تمام زیر التوا درخواستوں کو ریفر بیک کرتے ہوئے ری سبمشن کے دوران لیو انٹائٹلمنٹ کی دستاویز لازمی منسلک کی جائے، جبکہ دوبارہ درخواست دیتے وقت سابقہ اپ لوڈ کی گئی دیگر دستاویزات کو دوبارہ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈی جی ایم اینڈ ای نے تمام متعلقہ افسران کو یہ پیغام تمام متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ہدایات پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، تاکہ ایل پی آر درخواستوں کے عمل کو مزید شفاف، منظم اور تیز تر بنایا جا سکے۔



















