Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن بجٹ سے مشروط کردئیے گئے گئے

سکولز میں فوری طور پر داخلے ممکن نہیں، حکام نے واضح کیا ہے کہ سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن فی الحال ممکن نہیں، کیونکہ اس کا حتمی فیصلہ بجٹ کی دستیابی سے مشروط ہے۔

حکام کے مطابق موجودہ مالی صورتحال کے باعث نئے داخلوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز فوری طور پر نہیں کیا جا سکتا، حکام کا کہنا ہے کہ پاس آؤٹ اور نئی داخلہ پالیسی پر کام جاری ہے، جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اس پالیسی میں ٹرمینل کلاسز(آخری کلاسز)نئے داخلوں اور طلبہ کے تعلیمی تسلسل سے متعلق اہم فیصلے شامل ہوں گے، تاکہ آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے واضح اور یکساں لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔

اعلامیے کے مطابق ٹرمینل کلاسز کی مارچ کی ادائیگی گزشتہ سال کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی، جس سے اساتذہ اور سکول انتظامیہ میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی آنے کی امید ہے۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ کی منظوری کے بعد سیکنڈ راؤنڈ آف ایڈمیشن سے متعلق صورتحال واضح ہو جائے گی، جبکہ نئی داخلہ پالیسی کے نفاذ سے محکمہ سکولز میں تعلیمی امور کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے گا۔

محکمہ تعلیم نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پالیسی کے اعلان تک موجودہ قواعد و ضوابط
کے تحت تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button