Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج معمول کے مطابق کھل جائیں گے

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکول اور تعلیمی ادارے آج اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق کھل جائیں گے، تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کو بسنت کی تقریبات میں محفوظ اور پُرامن انداز میں شرکت کا موقع فراہم کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق یہ مقامی تعطیل صرف لاہور تک محدود تھی اور اس کی منظوری صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر دی تھی، تاہم بعد ازں پورے صوبے میں چھ اور سات فروری کی چھٹی کردی گئی۔

محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی حاضری کو یقینی بنائیں اور اسکولوں میں معمول کے مطابق تعلیمی سلسلے میں حصہ لیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button