Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو میں احتساب کا عمل تیز ، 7 افسروں ، ملازمین کو سزائیں سنادی گئیں

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر میپکو ریجن میں کرپشن، نااہلی اور فرائض میں غفلت برتنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف احتساب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور سٹاف کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ایفی شینسی اینڈ ڈسپلن رولز 1978ء کے تحت نوکریوں سے فارغ کرنے سمیت دیگر نوعیت کی سخت سزائیں دی جارہی ہیں۔
میپکو افسران کی جانب سے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے دو اہلکاروں کو نوکریوں سے جبری ریٹائر کرنے سمیت 3ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایڈمن لیاقت میمن نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978؁ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن میپکو مظفرگڑھ کے اسسٹنٹ عبدالشکور کے بطور سینئر کلرک فرائض سرانجام دینے کے دوران الزام ثابت ہونے پر نوکری سے جبری طورپر ریٹائر کر دیا ہے ، جبکہ جونیئر کلرک عبدالحلیم اجمل کے خلاف بھی الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے جبری ریٹائر کیا گیا ہے۔
چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو نوراحمد سومرو نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایس ڈی او رورل سب ڈویژن چیچہ وطنی محمد شہزاد شریف کی بطور ایس ڈی او کنسٹرکشن سیکنڈسب ڈویژن ساہیوال تعیناتی کے دوران الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ کے عہدے پر تنزلی کردی ہے، جبکہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں اٹیچ ایس ڈی او آصف عزیز کی بطور ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن بہاولنگر تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کی گئی ہے۔
ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن بوریوالہ رانا شمشاد علی خان کی بطور ایس ڈی او کنسٹرکشن سب ڈویژن وہاڑی تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں الزام ثابت ہونے پر ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹ روکی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button