Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سیلاب زدگان کے لئے فلڈ ریلیف کیمپ ٹو کا انعقاد

ایم این ایس یو ای ٹی کی جانب سے جلال پور کے سیلاب متاثرین کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا انعقاد کیا گیا۔

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (ایم این ایس یو ای ٹی) ملتان کی جانب سے جلال پور کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا انعقاد کیا گیا۔

ریلیف مہم کے تحت یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بستر، کھانا، رہائش، ٹینٹ، کپڑے، جانماز اور دیگر ضروری اشیائے ضرورت جلال پور بھجوائی گئیں۔

فلڈ ریلیف کیمپ (فیز ٹو) کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر ایم این ایس یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایذد اور رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر نے کیا۔

بعد ازاں رجسٹرار ڈاکٹر عاصم عمر اور فیکلٹی ممبر فاطمہ میم فاطمہ نے جلال پور جا کر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان اپنے ہاتھوں سے سامان تقسیم کیا اور متاثرہ خاندانوں کی عملی طور پر مدد کے حوالے سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی کاوشوں سے ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے۔

ایم این ایس یو ای ٹی نہ صرف تعلیمی ادارہ ہے بلکہ مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔ یونیورسٹی آئندہ بھی فلاحی اور سماجی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس ریلیف سرگرمی میں یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران، افسران، اسٹاف اور طلبہ نے بھی بھرپور تعاون کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button