Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل : ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خرید لیا، محسن نقوی کی قوم کو مبارکباد

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا۔

ملتان ٹیم کی نیلامی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی شریک ہوئے۔

آکشن تقریب میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی بھی موجود تھے، پاکستان کے لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس بھی ملتان کے آکشن کے موقع پر آئے۔

لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں ہونے والی آکشن میں شریک ہوئے۔

پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کی نیلامی میں پانچ بڈرز شریک تھے۔ ملتان کی ٹیم کی نیلامی کے لیے بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ملتان کی ٹیم کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا، ملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیم کی ریکارڈ نیلامی پر قوم کو مبارکباد پیش کی، انکا کہنا تھا کہ آج پاکستان پاکستان کرکٹ پی سی بی اور پی ایس ایل کے فخر اور شکر کا لمحہ ہے، 10 برس قبل شروع ہونے والے سفر نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے، 245 کروڑ روپے میں ٹیم کی نیلامی پر اللہ تعالٰی کے حضور سربسجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا یہ کامیابی پاکستان کے بین الاقوامی برانڈ پی ایس ایل پر سرمایہ کاروں کا بے پناہ اعتماد کا اظہار ہے، آج پرامن اور کرکٹ سے محبت کرنے والے پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔ محسن نقوی

ٹیم کی نیلامی جیتنے والی فرنچائز ولی ٹیکنالوجیز کو بھی مبارکباد دیتا ہوں، الحمدللہ پی ایس ایل آج دنیائے کرکٹ کے افق پر چمکتا ستارہ بن چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button