Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

امریکا آنے والوں پر پابندیاں برقرار

واشنگٹن انتظامیہ نے امریکا آنے والے غیرملکیوں کے داخلے پر ایک اور پابندی عائد کرتے ہوئے بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں غیر معینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
امریکن میڈیا کا کہناہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکا جانے کے خواہش مند تمام غیرملکیوں کے داخلے کو ویکسین سے مشروط کردیا۔
امریکا میں داخل ہونے والے تمام غیرملکیوں کو منظور شدہ ویکسین لگوانی لازمی ہوگی، اور انہیں ایئرپورٹ پر اپنا ویکسین سرٹیفیکٹ بھی دکھانا ہوگا، جس کی تصدیق کے بعد انہیں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
جبکہ ایسوسی ایٹ پریس آف امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے امریکا آنے والے تقریباً تمام غیرملکیوں کو کرونا ویکسین لگوانے کا پابند کرنے کے لئے پہلا قدم اٹھا لیا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے چین، شین گین، برطانیہ، آئرلینڈ، برازیل، جنوبی افریقا اور بھارت پر سفری پابندیاں غیرمعینہ مدت تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا کی جانب سے جاری ہونے والی سفری گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ مسافروں کو امریکا روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button