Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کی پالیسی جاری

میٹرک اور ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کے انعقاد سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پریکٹیکل امتحانات مقررہ شیڈول کے تحت سخت نگرانی میں منعقد کیے جائیں گے، جبکہ امتحانی شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان پریکٹیکل امتحانات کے دوران امتحانی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔

طلباء کی حاضری، پریکٹیکل ریکارڈ، لیبارٹری آلات اور امتحانی عملے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پریکٹیکل امتحانات کے دوران کسی قسم کی کوتاہی، غفلت یا قواعد کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت ہوگی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ امتحانی مراکز پر نظم و ضبط برقرار رکھنے اور امتحانی مواد کی حفاظت کو بھی لازم قرار دیا گیا ہے۔

ایس پی ڈی ایف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات سے تمام اساتذہ، امتحانی عملے اور طلبہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ امتحانات شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں مکمل کیے جا سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button