Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انجنئیرنگ یونیورسٹی ملتان کے کیمپس کو لاڑ میں منتقل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے مین کیمپس کو لاڑ میں منتقل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر توصیف ایزد کی صدارت میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مین کیمپس کو لاڑ میں شفٹ کرنے کی تیاریوں بارے اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پندرہ دن میں ٹھیکہ دار سے تعمیر ات مکمل کرواکر بلڈنگ ہمیں دیں تاکہ ہم یو ای ٹی ملتان کے نئے مین کیمپس کو فعال کرسکیں۔

ماہ رمضان کے بابرکت مہینہ میں ہم اپنی تعلیمی سرگرمیاں یہاں سے شروع کرنے کاارادہ رکھتے ہیں اس بار ٹھیکیدار کو آخری وارننگ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے کام کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہے۔

یونیورسٹی کیلئے نئی شٹل بس سروس چلانے کیلئے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست کی گئی ہے کہ ہمیں نئی بسیں خرید کردی جائیں، ہمارے پاس ایک بس موجود ہے جوکہ ناکافی ہے، اس سلسلے میں وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے آج مل کر صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر رجسٹرار یو ای ٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عاصم عمر اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button